Poetry in Urdu | poetry love

Poetry in Urdu | poetry love

 


وہ دل کی باتیں زمانے بھر کو نا یوں سناتا مجھے بتاتا وہ ایک دفعہ میری محبت کو آزماتا مجھے بتاتا

زبان خلقت سے جانے کیا کیا وہ مجھ کو باور کرا رہا ہے کسی بہانے انا کی دیوار کو گراتا مجھے بتاتا

زمانے والوں کو کیا پڑی ہے۔ سنے جو حال دل شکستہ مگر میری تو یہ یہ آرزو تھی مجھے بلاتا مجھے بتاتا

مجھے خبر ہے کے چپکے چپکے اندھیرے اس کو نگل رہے ہیں میں اس کی راہوں میں اپنے دل کا دیا جلاتا مجھے بتاتا

ستم کیا ہے منیر اُس نے جو شہر چھوڑا ہے خاموشی سے میں اس کی خاطر یہ ساری دنیا بھی چھوڑ جاتا مجھے بتاتا

منیر نیازی

Poetry

Post a Comment

0 Comments